7 نومبر، 2017، 10:49 AM

سلامتی کونسل کا روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ

سلامتی کونسل کا روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار حکومت سے بے دخل روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ کیاہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار حکومت سے بے دخل روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ کیاہے ۔ سلامتی کونسل نے اپنے ایک بیان میں میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے متفقہ بیان میں میانمار کی حکومت پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی کارروائی بند کرے اور بے دخل کئے گئے لاکھوں مسلمانوں کو وطن لوٹنے دے۔سلامتی کونسل کی جانب سے میانمار میں جاری تشدد کی بھی پرزور مذمت کی گئی ہے، اس بیان کو چین کی حمایت بھی حاصل تھی ۔

News ID 1876490

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha